بھارت

بی جے پی حکومت آئین کے مطابق کام نہیں کر رہی ، کانگریس رہنما

نئی دلی 16اکتوبر (کے ایم ایس ) انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکنMallikarjun Kharge نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت آئین کے مطابق کام نہیں کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے رہنما ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کو جمہوریت کا کوئی احترام نہیں ہے اور اس نے کرناٹک، مدھیہ پردیش، گوا، مہاراشٹرا اور منی پور میں کانگریس کی حکومت والی حکومتوں کو غیر مستحکم کیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ملک میں بی جے پی حکومت سے لڑنے کے لیے ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہے۔
ملک ارجن کھرگے نے مزید کہا کہ بی جے پی معاشرے کو مذہبی خطوط پر تقسیم کر رہی ہے اور حقیقی مسائل جیسے مہنگائی، بے روزگاری، ڈالر کے مقابلے روپے کی گرتی ہوئی قیمتوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button