بھارت

مودی حکومت عدلیہ پر حملہ آور ہے اور اس پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، کانگریس پارٹی

نئی دلی 17 جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت عدلیہ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کیلئے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت محاذ آرائی کا ماحول تیار کیاجارہا ہے ۔
کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ایک ٹوئٹ میں کہاہے کہ نائب صدر سے لے کر وزیر قانون تک پوری مودی حکومت عدلیہ پر حملہ آور ہے ۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ کو ڈرانے اور اس پر پوری طرح سے قبضہ کرنے کیلئے ٹکراو کاماحول تیار کیاجارہا۔انہوں نے کہاکہ وزیر قانون کی طرف سے ہائی کورٹس میں ججوں کی تقرری کے لیے ناموں کی سفارش کرنے والے کالجیم میں مودی حکومت کے نمائندے کی تقرری کے بارے میں چیف جسٹس کے نام خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ حکومت عدلیہ پر اپنی مکمل گرفت چایت ہے جو ملک میں عدلیہ کی آزادی پر ایک اور حملہ ہو گا۔ جئے رام رمیش نے کہاکہ اگرچہ کالجیم میں اصلاح کی ضرورت ہے، تاہم اس میںحکومتی نمائندے کی تقرری عدلیہ کی آزادی پر ایک حملہ ہو گا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button