بھارت
بھارتی عدالت نے 13سال بعد5بے گناہ مسلمانوں کو دہشت گردی کے مقدمے میں بری کر دیا
کوچی 18اکتوبر )کے ایم ایس( بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میںبدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے 13 سال کی نظربندی کے بعد پانچ بے گناہ مسلمانوں کو بری کردیا جن کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام پرجھوٹا مقدمہ درج کیاگیا تھا۔
عدالت نے پانچوںمسلمانوں کو مقدمے میں بری کر دیا کیونکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا کہ دھماکہ خیز مواد رکھنے سے ان کا کبھی کوئی تعلق رہاہے۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 2009میں کیرالہ کے شہر کنور میں تلاشی کے دوران دھماکہ خیز مواد برآمد کیاہے۔