بھارت

بھارت :بنگلورو کالج کی انتظامیہ کا کشمیری طلبا ء کو نماز جمعہ کی اجازت دینے سے انکار

بنگلورو:  بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں قائم سری سوبھاگیہ کالج آف نرسنگ میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ انہیں نمازجمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طلبا ء کا کہنا ہے کہ اپنامذہبی فریضہ اداکرنے کے لیے بار بار کی جانے والی درخواستوں کو کالج انتظامیہ نے نظر انداز کیا جس سے وہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔کشمیری طلباء کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارتی آئین کے آرٹیکل 25کی خلاف ورزی ہے جس میں آزادی کے ساتھ اپنے مذہب پر عمل کرنے کی ضمانت دی گئی ہے۔انہوں نے کالج کے موقف کو امتیازی اور مذہبی آزادی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہمارے مذہبی عقیدے یا شناخت کی قیمت پر نہیں دی جانی چاہئے۔۔طلبا ء نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا سے مداخلت کرنے اور تعلیمی اداروں میں مذہبی رسومات کا احترام کرنے کی پالیسیوں کو نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔ کشمیری طلباء نے کالج کے انکار کی وجہ سے ہونے والی جذباتی اور روحانی تکلیف کو اجاگر کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیرکے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر زور دیا کہ وہ یہ معاملہ کرناٹک حکومت کے ساتھ اٹھائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button