بھارت

ہریانہ:ضمانت پر رہا مسلم کش تشدد کے مرکزی ملزم بٹو بجرنگی نے ایک شخص کو سرعام زدکوب کیا

WhatsApp Image 2024-04-04 at 1.55.13 PMچندی گڑھ: بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے نوح میں گزشتہ برس جولائی میں پیش آنے والے مسلم کش تشدد کے مرکزی ملزم بٹو بجرنگی کی ایک شخص کو زدوکوب کرنے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ویڈ میں ضمانت پر رہا بٹو بجرنگی کو ایک شخص کو لاٹھی سے پیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ساتھ کھڑا ایک پولیس اہلکار یہ سب پرسکون انداز سے دیکھ رہا ہے اور بجرنگی کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کر رہا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ ویڈیو یکم اپریل کا ہے اور جس شخص کو پیٹا جا رہا ہے وہ فرید آباد کے علاقے سرور پور کا رہنے والا ہے۔ اس شخص پر دو لڑکیوںکو اپنے گھر بلا کر انکا جنسی استحصال کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ بٹو بجرنگی ہندو انتہا پسند تنظیم بجررنگ دل سے وابستہ ہے ۔ ویڈیو میں بجرنگ دل کے دیگر کئی ارکان کو متاثرہ شخص کو پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ ہریانہ کے علاقے نوح(میوات) میں گزشتہ برس جولائی میںبٹو بجرنگی سمیت بجرنگ دل کے غنڈوں نے ایک امام مسجد سمیت کئی مسلمان شہید کر دیے تھے ۔ انہوںنے ایک مسجد بھی نذر اتش کر دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button