بھارت

انڈونیشیا نے 99 بچوں کی موت کے بعد بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت پر پابندی لگا دی

جکارتہ 20 اکتوبر (کے ایم ایس)انڈونیشیا نے تقریباً 100 بچوں کی موت اور گردے کی شدید خرابی کے واقعات میں اضافے کے بعد بھارتی شربت اور مائع ادویات کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔
انڈونیشیا کی وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک حکام غیر رجسٹرڈ میڈیکل سیرپ میں زہریلے اجزاء پر مشتمل ہونے کے شبہ کی تحقیقات مکمل نہیں کر لیتے۔
وزارت صحت کے ترجمان محمد سہرل نے کہا کہ 99 اموات اور 206 بچوں میں گردے کی شدید مسائل کے کیسز، جن میں زیادہ تر 6 سال سے کم عمر ہیں، کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا میں کم از کم70 بچوں کی موت کے بعد بھارت میں بنائے گئے کھانسی کے چار پر پابندی عائد کر دی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button