بھارت
مہاراشٹر :تھانے پولیس کمشنریٹ کی ویب سائٹ ہیک، مسلمانوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ
تھانے14 جون (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے تھانے پولیس کمشنریٹ کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے بھارتی حکومت سے توہین رسالت سے متعلق بی جے پی لیڈروں کے گستاخانہ بیانات پر فوری مسلمانوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے متنازعہ بیان کے بعد بھارت میں متعدد سرکاری ویب سائیٹس کو ہیک کیا گیاہے جبکہ آج صبح مہاراشٹر کے تھانے پولیس کی کمشنریٹ کی ویب سائٹ بھی ہیک ہو گئی ہے۔