مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: انتظامیہ نے محبوبہ مفتی کو رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت کر دی
سرینگر 21اکتوبر ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کوگپکار سرینگر میں واقع اپنی سرکاری ہائش گاہ خالی کرنے کو کہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے محبوبہ مفتی کو رہائش گاہ کو خالی کرنے کے لیے بے دخلی کا نوٹس بھیج دیا ہے جس میں ان کا خاندان 2005 سے اس وقت سے رہ رہا ہے جب ان کے والد مفتی محمد سعید مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ تھے۔
محبوبہ مفتی نے تصدیق کی کہ انہیں رہائش خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔