مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی اپیل

شہدائے بیج بہاڑہ کو شاندار خراج عقیدت پیش
سرینگر 22 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کوعالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں اور تنظیموں مولوی بشیر عرفانی، سید بشیر اندرابی ،عبدالاحد پرہ، غلام محمد خان سوپوری، خواجہ فردوس، ڈاکٹر مصعب ، جموں و کشمیر پیپلز لیگ اور جموں وکشمیر حریت فرنٹ نے اپنے بیانات میں شہدائے بیج بہاڑہ کو انکی شہادت کی 29ویں برسی پر شاندار خرج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی ادارے کی پاس کردہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔انہوں نے عالمی ادارے کے سربراہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی کوششوںکا بھی نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ نو لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔
بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے22 اکتوبر 1993 کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50سے زائد بے گناہ کشمیری شہید کر دیے تھے۔ مظاہرین بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر کی درگاہ حضرت بل کے محاصرے کے خلاف احتجاج کرر ہے تھے ۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکے مشن کو پایہ ءتکمیل تک پہنچایا جائے گا اور عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں کردار ادا کرے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وک شمیر شاخ کے رہنماﺅں شیخ عبدالمتین، الطاف حسین وانی، طفیل الطاف بٹ، امتیاز وانی اور زاہد اشرف نے بیج بہاڑہ اور دیگر شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اوروہ وہ اپنی تحریک کو پایہ ءتکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔انہوں نے بجبہاڑہ سمیت کشمیریوں کے قتل عام کے دیگر تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے رہنما غلام نبی دازری کی ہمشیرہ کی وفات پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفرآباد میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری شہداءکی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارتی غلامی سے آزادی حاصل کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button