مقبوضہ جموں و کشمیر

پاک بھارت ٹی ٹونٹی میچ: کشمیری طلبا سے سوشل میڈیا پوسٹس سے دوررہنے کی اپیل

سرینگر23اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے آج آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل بھارت کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا پر زور دیا ہے کہ وہ کھیل کو کھیل تک ہی محدود رکھیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹس سے گریز کریں۔
اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے سرینگر میں ایک بیان میں کشمیری طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم اور کیریئر کو ترجیح دیں جس کے لیے وہ جموں و کشمیر سے بھارت کے مختلف علاقوں میں گئے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے طلبا سے اپیل کی کہ وہ کھیل کو کھیل تک ہی محدود رہنے دیں اور میچ کے دوران اور بعد میں سوشل میڈیا پوسٹس سے گریز کریں جس سے بھارت میں کسی بھی ادارے میں بدنظمی پیدا ہوسکتی ہے۔ بیان میں کہا گیاکہ طلباء کو غیر ضروری بحث ومباحثوں یا سوشل میڈیا پر گفتگو میں نہیں پڑنا چاہئے اور حقیقی کھلاڑی کے جذبے کے ساتھ کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہئے۔ بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلباء پا ک بھارت میچ کے دوران جذبات میں آکر بھارت کے خلاف اورپاکستان کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹس کرتے ہیں جو نام نہاد جمہوری بھارت کے فسطائی حکمران برداشت نہیں کرپاتے اور ان طلباء کو جیلوں میں ڈال دیتے ہیں اور ان کا مستقبل دائو پر لگادیتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button