مقبوضہ جموں و کشمیر

27اکتوبر مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے : حریت رہنما

011 سرینگر23اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوںغلام نبی وار اورفریدہ بہن جی نے کہاہے کہ کشمیری عوام ہرسال 27اکتوبرکو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ بھارت نے 75سال قبل اسی دن سر زمین کشمیرمیں اپنی فوجیں اتار کر اس پرجبری قبضہ کیاتھا۔
حریت رہنمائوںنے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہاکہ بھارت نے اسی دن سے کشمیریوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنانا شروع کیا تھا اور حریت پسند کشمیری عوام آج تک اس کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا بھارت کو آ زادی دینے والی برطانوی حکومت نے کشمیریوں کی قربانیوں اور سیاسی خواہشات کو نظرانداز کرتے ہوئے جانبداری کا مظاہرہ کیا اور کانگریس رہنمائوں کی بے جا طرفداری کی۔انہوں نے کہا بھارتی فضائی او بری فوج نے وادی میں داخل ہوتے ہی کشمیری عوام پر مظالم ڈھانا اورقتل غارت کا بازار گرم کرنا شروع کردیا۔حریت رہنما ئوںنے کہا کہ کشمیری عوام نے بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیااورنہ کبھی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ سرحد کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں انسانی حقوق کی پامالیاں مہذب دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ دہرامعیار ترک کرکے کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کرداراداکرے۔

WhatsApp Image 2022-10-23 at 2.33.12 PM WhatsApp Image 2022-10-23 at 2.33.13 PM WhatsApp Image 2022-10-23 at 2.34.24 PMee7ee02a-eebc-430c-b9c9-56ee10677997ee7ee02a-eebc-430c-b9c9-56ee10677997

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button