مقبوضہ کشمیر : میر واعظ منزل کا مولوی نثار احمدکے انتقال پر اظہار دکھ و افسوس
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میرواعظ منزل سرینگر نے میرواعظ خاندان کے سرکردہ رکن اوربرین نشاط کے رہائشی مولوی محمد شاہ کے فرزند مولوی نثار احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ منزل نے ایک تعزیتی بیان میں مولوی نثار احمد کی وفات کو پورے میرواعظ خاندان کیلئے عظیم صدمہ قرار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مرحوم مولوی نثار احمد جو کہ پیشے سے الیکٹرکل انجینئر تھے اور مولانا رسول شاہ کے پوتے اور مہاجر ملت میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ کے بھتیجے تھے کا گزشتہ شام طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیاتھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ برین نشاط میں میرواعظ عمر فاروق کی امامت میں کی گئی ۔ اس موقع پر میر واعظ کے خاندان کے متعددافراد اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ بعدازاں انہیںمیرواعظ خاندان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔میر واعظ منزل نے مولوی نثار احمد کی وفات پر سوگوار خاندان سے دلی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔مرحوم کی بلندی درجات کیلئے اتوار کو برین نشاط میں انکے گھر پر ایک مختصر دعائیہ مجلس منعقد کی جائیگی ۔