بھارت: ہندو مہا سبھا نے کرنسی پر گاندھی کے بجائے سبھاش چندر کی تصویر چھاپنے کا مطالبہ کر دیا
نئی دلی23اکتوبر(کے ایم ایس)بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم ”اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا ( اے بی ایچ ایم) نے کرنسی نوٹوں پر موہن داس کرم چند گاندھی کے بجائے سبھاس چندر بوس کی تصویر چھاپنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اے بی ایچ ایم کا کہنا ہے کہ جدوجہدآزادی میں سبھاس چندر بوس کا کردار گاندھی سے کم نہیں تھا۔مغربی بنگال میں ہندو مہا سبھا کے ورکنگ صدر چندر چوڑ گوسوامی نے کہا کہ یہ سبھاس چندر بوس کو عزت دینے کا بہترین طریقہ ہے کہ کرنسی پر گاندھی کی تصویر کو انکی تصویرسے بدل دیا جائے۔
کانگریس رہنماﺅںنے اس بیان پر کڑی تنقید کی ہے اور انکا کہنا ہے کہ اس سب کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے ۔ کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی میں گاندھی جی کا اہم رول تھا اور ہم سب جانتے ہیں کہ انکے قتل کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔
یاد رہے کہ مہاتما گاندھی کو 30 جنوری 1948 کو ہندو توا تنظیم ” راشٹر سوائم سیوک سنگھ“ (آر ایس ایس ) کے کارکن ناتھو رام گوڈسے نے قتل کیا تھا۔