پاکستان اور بھارت دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کشمیر حل کریں، جرمن سفیر
نئی دہلی23 اکتوبر (کے ایم ایس) جرمنی نے آج (اتوار) کہا کہ اس نے کشمیر پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ہے اور دوطرفہ راستہ ہی مسئلے کو حل کرنے کا ذریعہ ہے۔
مطابق بھارت میں جرمنی کے سفیر فلپ ایکرمین Philipp Ackermannنے ایک انٹرویو میں بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کو بتایا کہ مسئلہ کشمیر پر جرمنی کی کوئی نئی پالیسی نہیں ہے اور برلن اس معاملے پر ہمیشہ اپنی پالیسی پر قائم ہے۔
جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیرباک اور ان کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری نے 7 اکتوبر کو برلن میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے ممکنہ کردار کے بارے میں بات کی تھی جس پر بھارت نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔
جرمن سفیر نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جرمنی نے کشمیر پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ہے۔ ہم اپنے اس مستقل موقف پر قائم ہیں کہ دو طرفہ مذاکرات دو طرفہ راستہ ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے ۔