مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام :نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بینک منیجر ہلاک
سرینگر 02جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بینک کے منیجر کو گولی مار کر قتل کردیا۔
نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح ضلع کے علاقے Arreh میں کولگام کے علاقائی دیہاتی بینک کے منیجر پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ حملے کے فورا بعد بھارتی فوجیوں نے پورے علاقے کامحاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ مزید تفصیلات کا نتظار ہے ۔