مقبوضہ جموں و کشمیر

علاقائی امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے : حریت رہنما

سرینگریکم جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوںسید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس اور فریدہ بہن جی نے کہا ہے کہ علاقائی امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے۔
سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس اور فریدہ بہن جی نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جب تک کشمیری عوام کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں دیا جاتا، جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ 5جنوری 1949کو اقوام متحدہ نے ایک انتہائی اہم قرارداد منظور کی تھی جس کا مقصد کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دینا تھا۔ انہوں نے کہا بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ تنازعہ ابھی تک حل طلب ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے کشمیر کاز کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے فعال کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہ دیا تو جنوبی ایشیا کو خوفناک تباہی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور کشمیری عوام اپنے اس پیدائشی حق کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حریت رہنمائوں نے عزم ظاہرکیاکہ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور تحریک آزادی کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button