خصوصی دن

لوک ورثہ 27اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مختلف پروگراموں کا اہتمام کرے گا

اسلام آباد25اکتوبر(کے ایم ایس )نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج(لوک ورثہ) 27اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مختلف پروگراموں کا اہتمام کرے گا۔
ان سرگرمیوں کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے گا۔پاکستان نیشنل ہیریٹیج میوزیم میں وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان کے تعاون سے منعقد ہونے والے پروگرام میں ویڈیو دستاویزی فلموں کی اسکریننگ، بینرز کی نمائش، تصویری نمائش اور کشمیری لوک دستکاریوں کی نمائش شامل ہے۔دن بھر کشمیر سے متعلق ویڈیو دستاویزی فلمیں ایک بڑے ملٹی میڈیا پروجیکٹر پر عوام کو دکھائی جائیں گی جبکہ کشمیر کاز کی عکاسی کرنے والے بینرز بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔ ایک خصوصی تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button