پاکستانخصوصی دن

تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لئے کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس

اقوام متحدہ05فروری(کے ایم ایس) اقوام متحدہ میںجموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گروپ کا جس میں آذربائیجان، نائجر، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی شامل ہیں،غیر رسمی اجلاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بلایا تھا۔ممبران کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ متنازعہ خطے میںتاریخ کا سب سے فوجی جمائو پایا جاتا ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت کے بڑے پیمانے پر جبر کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لیے بہادری سے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کی جائز جدوجہد اور بھارت کے جبری قبضے کے خاتمے کے لیے کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔سفیر منیر اکرم نے او آئی سی رابطہ گروپ کے ارکان کے اجلاس میں شرکت اور کشمیر کاز کی حمایت پر ان کاشکریہ ادا کیا۔اس سے پہلے دن میںاو آئی سی کے رکن ممالک کے سفیروں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ورچوئل یادگاری تقریب میں شرکت کی۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی میں سعودی سفیر عبدالعزیز الواسل، آذربائیجان کے سفیر یاشار علیوف اور ترکی کے سفیر فریدون سینیرلیوگلو نے شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button