پاکستان

پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کیطرف سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

kashmirlogo (1)اسلام آباد 26 اکتوبر (کے ایم ایس) پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو ہر بین الاقوامی فورم پربھر پور طریقے سے اجاگر کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کمیٹی نے اپنا ان کیمرہ اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت اس کے چیئرمین مخدومزادہ سید باسط احمد سلطان نے کی۔اجلاس میں تحریک آزادی کشمیراور پاکستانی مسلح افواج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداءاور صحافی ارشد شریف کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔
وزارت خارجہ نے اس موقع پر کمیٹی کو تنازعہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور حکومت کی آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے بھی27 اکتوبر کو یوم کشمیر کے طور پر منانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر مخدومزادہ سید باسط احمد سلطان نے کہا کہ کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے اور اسے ہر فورم پر اٹھانا اور اجاگر کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button