بی جے پی کااصل ایجنڈے مسلمانوں کی شناخت کو ختم کرنا ہے:اسدالدین اویسی
حیدرآباد26 اکتوبر (کے ایم ایس)
آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کا اصل ایجنڈا "مسلمانوں کی شناخت” کو ختم کرنا ہے ۔
اسد الدین اویسی نے حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی کے الفاظ”سب کا ساتھ،سب کاوکاس” حقیقت کے برعکس ہیں ۔ بی جے پی کا حقیقی منصوبہ ہندوستان کے تنوع اورمسلمانوں کی شناخت کوختم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو ” حلال گوشت،مسلمانوں کی ٹوپیوں .داڑھی اور ان کے کھانے کی عادتوں سے مسئلہ ہے”۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی دراصل مسلمانوں کی شناخت کومٹانا چاہتی ہے۔اسد الدین اویسی نے کہاکہ بی جے پی کا حقیقی ایجنڈہ ہندوستان کے تنوع اور مسلمانوں کی شناخت کو ختم کرنا ہے۔مدارس کے سروے پراترپردیش حکومت کوبھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت ریاست میں مدارس کا سروے کرایا جارہا ہے ۔ انہوں نے یوپی حکومت سے استفسار کیاتھا کہ وہ مدارس کا سروے کیوں کراناچاہتی ہے۔