بھارت

مسلمانوں کیخلاف نفرت کا زہر ختم کرناہوگا: یو این سیکریٹری جنرل

نیویارک 15مارچ(کے ایم ایس)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف نفرت کے زہرکو ختم کرناہوگا۔
انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے پہلی بار عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے دن منانے کا مقصد مسلم مخالف نفرت کے زہر کے خاتمے پر زوردینا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ امتیازی سلوک ہم سب کو مٹا سکتا ہے، ہمیں اس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ آج اور ہر دن ہمیں مشترکہ انسانیت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تقسیم کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button