خصوصی دنکشمیری تارکین وطن

برسلز میں یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

bبرسلز27 اکتوبر (کے ایم ایس)
بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں آج 27اکتوبر کوجموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف منائے جانیوالے یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام مظاہرے میں بڑی تعداد میں کشمیریوں، پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دیگر ہمدردوں اور انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کی جبکہ دیگر شخصیات جنمیں سردار صدیق، راجہ مستجاب، سردار محمود، سلیم میمن، سردار تیمور، ملک پرویز، مہر ندیم اور راجہ عبدالقیوم قابل ذکر ہیں مظاہرے میں شرکت ۔ علی رضاسید نے اس موقع پر کہاکہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت نے جموں و کشمیر پرغیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اقوام عالم بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کشمیریوں کے خلاف اس کے جارحانہ اور ظالمانہ رویئے پر خاموش ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ اپنی خاموشی ترک کر کے کشمیر پر بھارتی قبضہ ختم کرائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں مدد کرے۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی حکومت کو بھی یہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ کشمیری اپنے وطن پر اسکا غیرقانونی قبضہ ہرگز تسلیم نہیں کرتے۔ کشمیری قوم اپنے مستقبل کا فیصلہ خودکرناچاہتی ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویداربھارت نے کشمیریوں کے جمہوری اور انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور مقبوضہ وادی میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ۔ مقبوضہ کشمیرمیں ہمارے بھائی اور بہنیں گذشتہ سات دہائیوں سے بھارتی ظلم و ستم کا شکارہیں۔ وادی کشمیر میں بھارتی پولیس اور فورسزکے اہلکار کشمیریوں کو قتل کررہے ہیں، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ظلم و تشدد، خوف و ہراس اور خواتین کی عصمت دری معمول بن چکاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button