اسلام آباد27 اکتوبر (کے ایم ایس)
وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے برن سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفارتخانہ کا دورہ کیا اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ یوم سیاہ کی تقریب میں شرکت کی۔
مولانا اسعد محمود نے سوئٹزرلینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر عامر شوکت اور پاکستانی کمیونٹی کے ہمراہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ کی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کریں گے، کشمیریوں پر بھارت جو مظالم ڈھا رہا ہے اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔