بھارت

بی جے پی حکومت کی ”اپوزیشن مکت بھارت مہم،مسلم مکت اپوزیشن ”کی جانب گامزن ہے، بہوجن سماج پارٹی

 

WhatsApp Image 2022-10-28 at 2.56.56 PMنئی دلی28 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت میں بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت مود ی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت حزب اختلاف کے مسلم لیڈروں کوانتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہی ہے ۔
کنور دانش علی نے ایک بیان میں مسلم سیاست دان اور پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اعظم خان کوعدالت کی طرف سے 3سال قید کی سزا سنائے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوال کیاکہ اشتعال انگیز تقریر کے معاملے پر اعظم خان کوتو سزا سنائی گئی ہے تاہم انہی الزامات پر بی جے پی لیڈروں اور وزرا کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟انہوں نے بی جے پی کی ‘اپوزیشن مکت ہندوستان’مہم اب ‘مسلم مکت اپوزیشن’کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران کتنے لوگوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، دلی میں مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ کی تقریروں کے بعد بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔کنور دانش نے کہا کہ بی جے پی حکومت پنڈت جواہر لال نہرو کی غلطیاں شمار کرتی ہے لیکن وہ اپنے 8 سالہ دور حکومت کی بات کرنا کب شروع کرے گی؟ بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ نے اگست 2019میں بھارتی آئین کی وفعہ 370جس کے تحت مقبوضہ جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی پر بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ جموں وکشمیر میں اب بھی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور کشمیری پنڈتوں ہجرت کرنے پر مجبورہیں ۔
واضح رہے کہ جمعرات کو ریاست اتر پردیش میں رامپورکی ایک عدالت نے مسلم رکن اسمبلی اعظم خان کو نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں تین سال قید کی سزاسنائی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button