جموں

مقبوضہ جموں وکشمیرکو سیاسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے: نیشنل کانفرنس

جموں30اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ حکام روزمرہ کے معاملات سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں کیونکہ علاقے کو ایک غیر معمولی سیاسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما اعجاز جان نے ضلع پونچھ کے علاقے ارائی میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکام لوگوں کی حالت زار سے لاتعلق ہیں کیونکہ ایسا کوئی طریقہ کار قائم نہیں کیاگیاہے جس کے ذریعے لوگ انہیں اپنی تلخ کہانیاں سنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button