جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس اور ایس آئی اے نے پونچھ میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے

جموں 19 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) اور بھارتی پولیس نے آج(ہفتہ) جموں خطے کے ضلع پونچھ میں ایک اسلامی مدرسے سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
بھارتی پولیس اور ایس آئی اے کے اہلکاروں نے آج صبح پونچھ کے جامعہ ضیاءالعلوم مدرسہ پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے بعد ازاں جامعہ کے منتظمین کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔حکام نے بتایا کہ پولیس آج صبح سے پونچھ میں متعدد مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔
آخری اطلاعات تک چھاپوں کی کارروائی جاری تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button