نئی دلی کی عدالت نے نعیم خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی
نئی دلی12دسمبر(کے ایم ایس)
نئی دلی کی ایک عدالت نے آج کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء نعیم احمدخان کی ان کے خلاف2017میں درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
نعیم احمد خان کو بھارتی حکام نے تحریک آزادی جاری رکھنے پر 17جولائی 2017کو سرینگر میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل منتقل کردیاگیا جہاں وہ گزشتہ پانچ سال سے قید ہیں۔پٹیالہ ہائوس کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج شیلندر ملک نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ نعیم خان کے خلاف پہلے ہی فردجرم عائد کی جا چکی ہے ،جس پر ہائی کورٹ نے کوئی فیصلہ نہیں سنایا ہے اور یہ عدالت ضمانت کیلئے شواہد کی دوبارہ جانچ پڑتال نہیں کر سکتی۔نعیم خان کے خلاف یہ مقدمہ 2017میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے غیر قانونی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔