مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیرا ملٹری فورسز کی مزید50 کمپنیاں تعینات کر دیں

سرینگر 23اکتوبر ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی کو دبانے کیلئے بڑی تعداد میں مزید پیرا ملٹری فورسز اہلکار علاقے میں بھیج دیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مزید فورسزاہلکاروں کو وادی کشمیر کے مختلف علاقے بالخصوص سرینگر میں تعینات کیا گیا ہے۔سرینگر شہر کی سڑکوں پر مزید بنکر تعمیر گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی ہے۔ یہ تعیناتی وادی کشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں شہریو ں کے حالیہ قتل کے بعد کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button