بھارت

امرتسر :شیوسینا کے لیڈر سدھیر سوری کوگولی مار کر قتل کردیاگیا

download (5)امرتسر04 نومبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں آج ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے لیڈر سدھیر سوری کو گولی مارکر قتل کردیاگیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سدھیر سوری کو امرتسر شہر کے مصروف علاقے Majithaروڈ پر واقع گوپال مندر کے باہر گولی مار کر قتل کیاگیا۔ سدھیر سوری اور شیو سینا کے دیگر لیڈر وہاں احتجا ج کر رہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی ۔ پولیس کے مطابق سوری پر پانچ گولیاں چلائی گئیں جس سے وہ زخمی ہو گئے انہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔سدھیر سوری کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے پانچ مقدمات بھی درج ہیں ۔ بی جے پی پنجاب کے صدراشونی شرما نے اس واقع پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدو ش ہے ۔ کانگریس کے ریاستی صدر امریندر سنگھ راجا نے کہاہے کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال دن بہ دن بدتر ہوتی جارہی ہے .

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button