بھارت
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے بھارت کے نئے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
نئی دلی09نومبر (کے ایم ایس)
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے بھارت کے 50ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے ایوان صدر نئی دلی میں منعقدہ ایک تقریب میں جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ سے چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کو جسٹس یو یو للت کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس مقرر کیاگیا ہے ۔ جسٹس چندر چوڑ 2 سال تک یعنی 10 نومبر 2024تک چیف جسٹس کے طور پرخدمات انجام دیں گے۔