بھارت

بھارتی تحفظات مسترد،چین کا ایک اور بحری جہاز سری لنکا پہنچ گیا

اسلام آباد 16 اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے تحفظات کے باوجود چین کا ایک اوربحری جہاز سری لنکا کی بندرگاہ پر پہنچا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چین کا جدید ترین بحری جہازیوان وانگ 5 منگل کوسری لنکا کے جنوبی ساحل پر واقع ہمبنٹوٹا بندرگاہ پر پہنچاہے جو22 اگست تک بندگاہ پر لنگر انداز رہے گا ۔سری لنکا کی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ بحری جہاز کو چین کی زیر نگرانی بندرگاہ پر اس ماہ کی بائیس تاریخ تک لنگر انداز رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔بھارت کو یہ تشویش ہے کہ یہ جہاز اس کی سرگرمیوں کی جاسوسی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button