بھارت

بھارت میں ڈیجیٹل معلومات میں ہیرا پھیری کے خلاف انتباہ

 

لندن 11 نومبر (کے ایم ایس) یورپی پارلیمنٹیرینز اور عہدیداروں نے بھارت میں سیاسی اور نظریاتی پروپیگنڈے کے لیے ڈیجیٹل معلومات کو استعمال کرنے کی صلاحیت کے خلاف خبردار کیا ہے۔
انہوں نے یہ انتباہ یورپی پارلیمنٹ کی رکن مارکٹا گریگورووا کی طرف سے آن لائن نشر ہونے والی بریفنگ میں کیا گیا۔ رکن یورپی پارلیمنٹ Marketa Gregorovaنے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی ڈیجیٹلائزیشن کو کس طرح سے بہتر طریقے سے مانیٹر کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر بھارت کے معلوماتی ہیرا پھیری کے ماحولیاتی نظام میں مستقبل کے رجحانات کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ نہ تو بھارتی حکومت اور نہ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بھارت میں معلومات کی ہیرا پھیری سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں۔
فیس بک وِسل بلوور سوفی ڑانگ، لندن اسٹوری کے چیف ڈیٹا اینالسٹ ساکت چٹرجی، بوم کے سینئر نامہ نگار آرچیز چودھری، ڈاکٹریٹ ریسرچر وگنیش کارتک اور وہانگ جملے تقریب کے دیگر مقررین میں شامل تھے۔ساکت چٹرجی نے اس موقع پر کہا کہ ہم غلط معلومات ، نفرت انگیز تقریر پھیلانے اور دنیا بھر کی جمہوریتوں پر اس کے ممکنہ اثرات کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button