بھارت

بھارت :گجرات میں108 مزاروں کو منہدم کیا جا چکا ہے:ریاستی وزیر داخلہ کا اعتراف

bildose

نئی دہلی:بھارتی ریاست گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے اعتراف کیاہے کہ بھوپیندر پٹیل کی قیادت والی گجرات حکومت نے ریاست میں 108مزاروں کو منہدم کر دیا ہے اورپوری ریاست میں وزیراعلیٰ کا بلڈوزر چل رہا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے ریاستی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سازش کے حصے کے طور پر سامنے آنے والے کسی بھی تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی۔بھارتی اخبار”انڈین ایکسپریس ”کی رپورٹ کے مطابق سنگھوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کا بلڈوزر ریاست کے کونے کونے میں گھوم رہا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ یہ بلڈوزر کہاںکہاں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مجموعی طور پرریاست میں 108 مزاروں کو منہدم کر دیا گیا ہے اور ریاستی املاک کو آزاد کرایا گیا ہے، سومناتھ کے ارد گرد تجاوزات کوبھی ہٹا دیا گیا ہے۔سنگھوی نے کہا کہ بلڈوزر ایسے کسی بھی تجاوزات کو گرانے کے لیے تیار ہیں جو ایک سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوارکا سے شروع کی گئی انسداد تجاوزات مہم پوربندر، احمد آباد، سورت، پاوا گڑھ، گر سومناتھ اور جام نگر تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں تمام اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور انسداد تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کے گھروں، کاروبار،مساجد، مدارس اوردیگر املاک کو بلڈوزر چلاکر تباہ کیا جارہا ہے ۔ گجرات میں108 مزاروں کا انہدام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button