بھارت

بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے: رپورٹ

اسلام آباد18دسمبر(کے ایم ایس) بھارت میں ہر سال 18دسمبر کو اقلیتوں کے حقوق کے دن کے طورپر منایا جاتا ہے لیکن ملک میں اقلیتوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فسطائی نریندر مودی کی قیادت میںبھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بھارت میں اقلیتوں پر آر ایس ایس کے نظریے کو مسلط کر رہی ہے اور اس کی امتیازی پالیسیوں نے بھارتی اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت میں ہندوتوا کے بڑھتے ہوئے بیانئے نے خطرناک رخ اختیار کرلیاہے جبکہ ملک میں اقلیتوں کو تشددکا نشانہ بنانا اور ہراساں کرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے دور میں بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور فسطائی مودی کے دور حکومت میں بھارت میں اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت میں اقلیتوں کی حالت زار کو اکثرانسانی حقوق کے عالمی اداروں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹوںمیں اجاگر کیا جاتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارتی اقلیتوں کے بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو بھارت میںمسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلیتوں کو ہندوتوا کے حملوں سے بچانے کے لیے آگے آنا چاہیے اور عالمی برادری کو بھارت میں اقلیتوں کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button