بھارت
امریکہ میں بھارتی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
ہیوسٹن:امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک 32 سالہ بھارتی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 32سالہ بھارتی شہری کو ایک سٹور پر ڈکیتی کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔دساری گوپی کرشنا جس کا تعلق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع باپٹلا سے تھا، صرف آٹھ ماہ قبل امریکہ آیا تھا۔یہ واقعہ 21جون کو ڈیلاس کے علاقے پلیزنٹ گروو میں ایک گیس اسٹیشن کے سٹور پر پیش آیا۔ڈکیتی کے دوران گوپی کرشنا کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اتوارکو اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔