آزاد کشمیرکشمیری تارکین وطن

اسلام آباد :مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے راجہ نجابت حسین کو خراج تحسین پیش

اسلام آباد 16نومبر (کے ایم ایس)
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین کے مغربی ممالک خصوصی برطانیہ میں کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو اجاگر کرنے میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے انہیںستارہ پاکستان ایوارڈ سیء نوازے جانے پر آج اسلام آباد میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ آزادی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پرراجہ نجابت حسین ، مسٹر لین سانگتیان ، خالد محمود ، چاہت یاسر ایرین اور دیگر کو ستازہ پاکستان سے نوازاتھا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں راجہ نجابت حسین کے علاوہ آزاد کشمیر کے وزیر ہائوسنگ راجہ یاسر سلطان ، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین،حریت رہنما امتیاز وانی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر راجہ نجابت حسین کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا۔ مقررین نے اس موقع پر راجہ نجابت حسین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہا کہ راجہ نجابت حسین کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا ہم سب کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ڈھائے جانیوالے مظالم کو اجاگر کرتے رہیں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button