بھارت

بی جے پی،آر ایس ایس پسماندہ مسلم سماج کا راگ الاپ کر مسلمانوں کو دھوکہ دے رہی ہیں ،مایاوتی

download (4)لکھنو17نومبر(کے ایم ایس)
بھارت میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہاہے کہ پسماندہ مسلم سماج کاراگ الاپ کر بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹرایہ سوائم سیوک سنگھ مسلمانوں کو دھوکہ دے رہی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مایاوتی نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ اپنے سطحی سیاسی مفاد ات کے حصول کیلئے بی جے پی اور آر ایس ایس پسماندہ مسلم سماج کاراگ الاپ رہی ہیں جبکہ سچ یہ ہے کہ مسلمانوں کے بارے میں ان کی سوچ ، پالیسی اور ان کا ٹریک ریکارڈ کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان بی جے پی حکومت کے دور میں بھی اتنے ہی غریب، پسماندہ اور ان کی جان ومال غیر محفوظ ہے، جتنا وہ کانگریس اقتدار میں تھا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارت میں مسلمانوں کا دلتوں کی طرح پسماند وہ اور محروم رہنا انتہائی تکلیف دہ اور بد قسمتی کی بات ہے۔مایاوتی نے کہاکہ بی جے پی نے مسلمانوں سے متعلق منفی سوچ اختیار کررکھی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button