بھارت

ساورکر نے انگریز حکمرانوں کی مدد کی تھی، راہول گاندھی

اکولہ 18نومبر(کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ہندو توا نظریہ ساز وی ڈی ساورکر کو کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے انگریز حکمرانوں کی مدد اور خو ف کے مارے ان سے رحم کی تحریری درخواست کی تھی۔

راہول گاندھی نے اپنی ”بھارت جوڑو یاترا“ کے دوران ریاست مہاراشٹر کے ضلع اکولہ کے گاﺅں واڑے میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران وہ دستاویزات دکھائی جو 1920کے سرکاری ریکارڈ سے لی گئی ہیں۔ دستاویزات میں ونائک دامودر ساورکر نے ساورکر کی طرف سے انگریزو ں کو لکھا گیا ایک خط بھی شامل تھا جس کی انہوں نے آخری سطر پڑھ کر سنائی کہ”میں (ساورکر)آپ (انگریز) کا انتہائی تابعداراور خدمت گزار بنا رہوں گا۔راہول گاندھی نے کہا کہ ساورکر نے ڈر کے مارے یہ مکتوب تحریر کیا ہوگا اور ایسا کرتے ہوئے انہوںنے گاندھی، نہرو، پٹیل اور جدوجہد آزادی کے دیگر رہنماﺅں کے ساتھ غداری کی تھی۔ یاد رہے کہ راہول گاندی نے منگل کے روز ضلع واشم میں اپنی یاترا کے دوران ساورکر کو بی جے پی اور آرایس ایس کی علامت قرار دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button