بھارت

بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلباءکی سلامتی کے حوالے سے اظہار تشویش

kashmiri-students-being-beaten-in-indiaعلی گڑھ19 نومبر (کے ایم ایس)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے کیمپس میں دوستانہ کرکٹ میچ کے دوران ایک حملے میں اپنے ایک ساتھی کے زخمی ہونے کے بعد کشمیری طلباءکی حفاظت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے کہ وہ ریاست کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم مقبوضہ جموں و کشمیر کے تمام طلباءکی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کا ایک طالب علم ساجد حسین اس وقت شدید زخمی ہو گیا تھا جب ایک ساتھی طالب علم شوبھت سنگھ نے کرکٹ میچ کے دوران اس کے سر پر بلہ دے مارا۔
جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینر ناصر خوہامی نے اے ایم یو حکام پر زور دیا کہ وہ متاثرہ طالب علم پر حملہ کرنے والے طالب علم کو فوری طور پر سزا دے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کشمیری طلباءمیں عدم تحفظ کے احساس کو جنم دے رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button