بھارت

تنازعہ کشمیر بارے اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل کے سخت بیان سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار

نئی دلی 13 دسمبر (کے ایم ایس)
تنازعہ کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے سخت بیان سے بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے منگل کو آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے دورے کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال پر ان کی سخت تنقید کی مذمت کی ہے ۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ نے ایک وفد کے ہمراہ اتوار کو آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیاتھا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے آزاد کشمیر اورپاکستان کے دورے کے دوران جموں و کشمیر پر ان کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔او آئی سی کے سربراہ کے بیان سے پیدا ہونے والی شرمندگی کومٹانے کی کوشش کرتے ہوئے ترجمان نے اپناپرانا راگ الاپتے ہوئے جموںو کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قراردیا اورکہاکہ او آئی سی کا جموں و کشمیر سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے او آئی سی اور اس کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کومکمل طور پر ناقابل قبول قراردیا۔جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں اور اسکی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو نظر انداز کرتے ہوئے ارندم باغچی نے کہا کہ اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل بدقسمتی سے پاکستان کا بیانیہ دوہرا رہے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button