بھارت
بھارت: خودکشی کرنے والے شخص نے انتہائی قدم کا ذمہ دار بی جے پی کے رکن اسمبلی کو قراردیا
بنگلورو 02جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک 47سالہ شخص نے خود کشی کرلی ہے اورانتہائی قدم اٹھانے سے پہلے لکھے گئے خط میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کو اس کا ذمہ دارقراردیا ہے۔
بنگلورو شہرمیں خود کو گولی مار کر اپنی جان لینے والے شخص ایس پردیب نے خط میں چھ افراد پر ہراساں کرنے اورانتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کرنے کا الزام لگایا ہے جن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی اروند لیمباوالی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ایس پریپ کی کار میں خودکشی کا نوٹ ملا اور اس نے بی جے پی کے رکن اسمبلی سمیت چھ افراد کا نام لیاہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔