مقبوضہ جموں و کشمیر

جنوبی کشمیر: بجلی کے گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

سرینگر05دسمبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج آتشزدگی سے ایک گرڈ اسٹیشن کو جزوی طورپرنقصان پہنچاہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایاہے کہ ضلع میں قاضی گنڈ کے علاقے ہلر میں پیر پنجال سرنگ کے قریب واقع بجلی کے ایک گرڈ اسٹیشن کو آگ لگنے کے باعث جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ عہدیدار کے مطابق گرڈ اسٹیشن کو آتشزدگی کے باعث پہنچے والے نقصان کا جائزہ لیاجارہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button