انسانی حقوق

او آئی سی کیطرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ

downloadنیویارک 23 ستمبر (کے ایم ایس)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ملکوں نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کی تجدید اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں مطابق ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے سالانہ رابطہ اجلاس کی صدارت کی۔انہوںنے اس موقع پر اپنے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان او آئی سی کے بانی رکن کے طور پر اس تنظیم کو مسلم امہ کی واحد اور سب سے نمایاں آواز کے طور پر انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے لیے مسلسل اور تاریخی حمایت پر اوآئی سی کی تعریف کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button