مقبوضہ جموں و کشمیر

آر ایس ایس مخالف بیان دینے پر معروف بھارتی شاعر جاوید اختر کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی 05 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی پولیس نے اپنی بہترین شاعری اور نغمہ نگاری کے لیے مشہور بھارتی شاعر جاوید اختر کے خلاف راشٹریہ سویم سیوک سنگھ مخالف ان کے مبینہ بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جاوید اختر کے خلاف وکیل سنتوش دوبے کی شکایت پر ملوند پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 500کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جوکہ ہتک عزت سے متعلق ہے ۔ مولند پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے میڈیاکو بتایاہے کہ وکیل نے گزشتہ ماہ ایک نیوز چینل کو انٹرویو میں آر ایس ایس کے خلاف مبینہ طور پر "جھوٹے اور ہتک آمیز” ریمارکس پر جاویداختر کو قانونی نوٹس بھیجا تھا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیاتھا۔76 سالہ اخترنے ایک حالیہ انٹرویو میں طالبان اور ہندو انتہا پسندوں کو ایک ہی جیسا قراردیاتھا۔وکیل نے نوٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ اس طرح کے بیانات دے کرجاوید اختر آئی پی سی کی دفعات 499 اور500کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔وکیل نے مزیدکہا تھاکہ انہوںنے پہلے جاویداختر کو ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیاتھا تاہم انہوںنے اس پر عمل نہیں کیا اب اسکی شکایت پرمقدمہ کیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button