APHC

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی میں مسلسل تیزی لا رہا ہے، محمود ساغر

00اسلام آباد24نومبر( کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے اور وہ محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران بیگناہ نوجوانوں کو قتل کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی میں مسلسل تیزی لا رہا ہے۔ انہوں نے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا لہذا اسے چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کر کے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداءکی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ محمود احمد ساغر نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی فوجی کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو حراستی مراکز میں بند کر رکھا ہے جب کہ جموں کشمیر اس وقت ایک کھلی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق اپنے مستقل کا تعین کرنے کا حق ملنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔
محمود احمد ساغرنے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں بلکہ عالمی امن بھی شدید خطرے سے دوچار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button