APHC

پاکستان نے ہرمشکل وقت میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے ،یوم استحصال کشمیر بھر پور طریقے سے منانے پر شکریہ،اے پی ایچ سی

molvi bashir-1سرینگر 06 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کے محکوم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کو یوم استحصال کشمیر بھر پور طریقے سے منانے پر حکومت پاکستان ، پاکستانی عوام اور بیرون دنیا بسنے والے پاکستانی و کشمیری تارکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے ہر مرحلے اور ہر آزمایش پر کندھے سے کندھا ملا کرحقیقی محسن بن کرکشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہ اس مرتبہ 5اگست کو یوم استحصال منا کر دنیا خاص کر بھارت کو یہ واضع پیغام دیا گیا کہ آزادی کی اس جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر ہمالیہ کی مانند کھڑی ہے۔ مولوی بشیر احمد عرفانی نے کہا کہ 5 اگست کشمیر کی تاریخ کا ایک نہایت ہی دردناک دن ہے جب مودی حکومت نے اکیسویں صدی کی اس مہذب دنیا میں کشمیریوں سے ان کے رھے سہے حقوق بھی چھین کر پوری انسانیت کی تذلیل کی اورمقبوضہ علاقے کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔
انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت ایک ایسا شب خون مارااور ایسے مظالم ڈھائے جنکی نظیر ملنا مشکل ھے۔انہوںنے کہا کہ 5اگست 2019سے اب تک بھارتی فوجیوںنے سینکڑوں کشمیریو ںکو قتل ،ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کرکے دور دراز کی بھارتی جیلوں میں قید ،سینکڑوں گھروں کو مسمار کیا ۔ اس دوران سینکڑوں لوگوں کو سرکاری ملازمت سے برطرف کیا گیااور آزادی اظہار ر پر ایسی سنگین قدغن لگائی گئی جس کی جدید دنیا میں مثال نہیں ملتی۔انہوںنے کہا کہ بھارت کا اصل مقصد مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے تاہم بھارت کے اس تمام تر ظلم وستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ حق خود ارادیت کی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ مولوی بشیر احمد عرفانی نے اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی ظلم و ستم کو ختم کرانے میں اپناکردار ادا کریںاور کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دلائیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button