انسانی حقوق

مقبوضہ کشمیر: ایس آئی اے نے متعدد صحافیوں کو گرفتار کرلیا

000000سرینگر 25نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ”ایس آئی اے ”نے سرینگر اور جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں میں چھاپوں کے دوران روزنامہ کشمیر ریڈر کے چیف ایڈیٹر حاجی حیات سمیت متعدد صحافیوں کوگرفتارکرلیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر، بڈگام، بارہمولہ، بانڈی پورہ، شوپیاں، پلوامہ اور کشتواڑ اضلاع میں متعدد صحافیوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ کشمیر ریڈر کے چیف ایڈیٹر حاجی حیات کو ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں ان کے گھر پر چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں سرینگر کے شیر گڑھی پولیس اسٹیشن لایا گیا جہاں ان سے تفتیش کی گئی۔ ایس آئی اے نے دیگر صحافیوں بشمول سرینگر میں شوکت موٹااور ثاقب مگلواور بڈگام میں اشفاق ریشی کو بھی گرفتار کیااور ان کے موبائل فون، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اوردیگر دستاویزات قبضے میں لے لیں ۔
واضح رہے کہ کشمیری صحافی خالد گل، محمد رفیع وسیم خالد، راشد مقبول اور دیگرکو مسلسل چھ دنوں سے سرینگر کے شیر گڑھی پولیس اسٹیشن میںتفتیش کیلئے طلب کیا جارہا ہے ۔
ادھر ایس آئی اے نے کشتواڑ قصبے کے علاقے ٹنڈ میں منہاج بشیر کو انکے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتارکرلیا۔ منہاج بشیر نرسنگ کاکورس کر رہے ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ ایس آئی اے کی ٹیم نے منہاج سے موبائل فون سمیت الیکٹرانک ڈیوائسز قبضے میں لے لی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button