بھارت
نئی دلی: یوم جمہوریہ سے قبل خالصتان کے حق میں نعرے
نئی دہلی: 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل نئی دہلی میں ایک مرتبہ پھر خالصتان کے حق میں نعرے لکھے ہوئے پائے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہلی کے علاقے اتم نگر میں ایک سرکاری سکول کی دیوار پر خالصتان کے حق میں نعرہ لکھا ہوا ملا۔ایک سینئر پولیس افسرنے بتایا کہ اس حوالے سے ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یا د رہے کہ چند روز پہلے دہلی کے علاقے نہال وہار میںایک ستون پر خالصتان کے حق میں نعرے تحریر کیے گئے تھے۔ستون پر ”خالصتان “ اور ایس ایف جے“ لکھا ہواپایاگیا تھا۔ سکھس فار جسٹس( ایس ایف جے) امریکہ میں قائم ایک آزادی پسند سکھ تنظیم ہے جو بھارت میں سکھوں کیلئے خالصتان کے نام سے ایک علیحدہ وطن کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔