بھارت

بھارت:کالج کے پروفیسر نے کلاس میں مسلم طالب علم کو دہشت گرد قراردیدیا

نئی دلی 28نومبر(کے ایم ایس)
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مسلم اور دیگر اقلیتوں سے متعصبانہ رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور تازہ ترین واقعہ ریاست کرناٹک میں پیش آیا ہے،جہاں ایک پروفیسر نے کلاس میں مسلم طالب علم کو دہشت گرد قراردیدیاہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرناٹک کی یونیورسٹی میں ایک پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلم طالبعلم کو دہشتگرد کہا۔مسلم طالبعلم کا کہنا ہے کہ پروفیسر کا رویہ ان کیلئے قابل برداشت نہیں تھا۔ اس نے پروفیسر سے کہاکہ وہ اس کے مذہب کا مذاق نہیں اڑا سکتے، بطور مسلم وہ اپنے مذہب کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرسکتا۔طالبعلم کا پروفیسر سے احتجاج کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آپ کلاس میں مجھے کیسے اتنے لوگوں کے سامنے دہشتگرد کہہ سکتے ہیں، آپ ٹیچر ہیں، آپ مجھے اس طرح نہیں کہہ سکتے۔دہشتگرد کہنے پر مسلم طالبعلم کی جانب سے دیے گئے بھرپور ردعمل نے بھارتی پروفیسر کولاجواب کردیا۔طالب علم نے پروفیسر سے کہا کہ آپ کلاس میں مجھے کیسے اتنے لوگوں کے سامنے دہشتگرد کہہ سکتے ہیں،آپ ٹیچر ہیں، آپ مجھے اس طرح نہیں کہہ سکتے۔اس دوران کلاس میں بیٹھے دیگر طالب علم خاموش بیٹھے رہے یا ہنستے رہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button