بھارت

اترپردیش : آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 5افراد ہلاک

بریلی:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکے سے5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فیکٹری ضلع بریلی کے گائوں کلیان پور میں ایک گھر میں غیرقانونی طور پر قائم تھی ۔بدھ کی شام پیش آنے والے حادثے میں آس پاس کے تقریبا 8مکانات بھی گر گئے ہیں۔دھماکے میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کی شدت سے علاقے میں شدیددہشت پھیل گئی۔ مقامی لوگوںنے مکانوں کے ملبے سے لوگوں کو نکالا ۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button